ابنا: ہندوستان کے سیکرٹری خارجہ سوجھاتا سنگھ نے آج افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کر کے ہرات میں واقع ہندوستانی قونصل خانے کی سیکورٹی کے بارے میں گفتگو کی ۔
سوجاتا سنگھ نے افغانستان کے دوسرے مرحلے کے صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی سے بھی ملاقات کی اور افغانستان میں ہندوستانی اثاثوں سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ واضح رہےکہ ہندوستان کے سکریٹری خارجہ ہرات میں واقع ہندوستانی قونصل خانے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے مسئلے کا جائزہ لینے کے مقصد سے کابل پہنچے ہیں۔
افغانستان کے نائب وزیر داخلہ محمد ایوب سالنگی نے تیئیس مئی کو کہا تھاکہ چار افراد نے ہرات میں واقع ہندوستان کے قونصل خانے پر حملہ کیا تھا۔جس کے بعد ان حملہ آوروں اور افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئي اس جھڑپ میں سب حملہ آور ہلاک ہوگۓ تھے۔
.......
/169